ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو ریکارڈ توڑ بزنس دینے والی فلم باہوبالی کے اداکار پربھاس کے ساتھ فلم کی پیش کش کی گئی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارسوجیت کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو اپنی نئی آنے والی فلم 'ساہو' کیلئے اداکار پربھاس کے ہمراہ مرکزی کردار کیلئے پیش کش کی گئی ہے تاہم تاحال کترینہ کی جانب سے پراجیکٹ کے حوالے کسی بھی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ فلم ساہو ایک سائنس فکشن فلم ہوگی جس کیلئے اس سے قبل اداکارہ دپیکا پڈوکون، پرینیتی چوپڑا اورایمی
کو بھی پیشکش کی گئی تھی تاہم تینوں کی اداکاراؤں نے فلم کی پیشکش کومسترد کردیا تھا ٗہدایتکار کے مطابق فلم ساہو کی شوٹنگ کا جلد ہی آغاز کردیا جائیگا جب کہ فلم تیلگو، تامل، مالایا لم اور ہندی زبان میں ریلیزکی جائے گی۔
Emoticon