Breaking News
Join This Site
دنیا کی خوبصورت ترین خاتون پولیس اہلکار بندوق کے بجائے جو اپنی حسین آنکھوں سے ہی مجرموں کو زیر کر لیتی ہے

دنیا کی خوبصورت ترین خاتون پولیس اہلکار بندوق کے بجائے جو اپنی حسین آنکھوں سے ہی مجرموں کو زیر کر لیتی ہے



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی خوبصورت ترین خاتون پولیس اہلکار جو مجرم کو صرف آنکھوں سے ہی زیر کر لے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ایک خاتون پولیس اہلکار شینن ڈریسر اتنی خوبصورت ہے کہ مس ٹیکساس 2017کا تاج بھی اپنے سر سجا بیٹھی ہے۔ بیوٹی کوین ہونے کے ساتھ شینن ایک قانون پسند اور دبنگ پولیس آفیسر بھی ہے۔ امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے شینن کا کہنا تھا کہ وہ دونوں کردار بہت اچھی طرح نبھارہی ہے۔شینن کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں سے بات چیت کرنے میں لطف محسوس ہوتا ہے اور میں کسی بھی مجرم کو اپنی آنکھوں سے ہی زیر کرسکتی ہوں۔شینن کے حسین چہرے اور دل موہ لینے والی مسکراہٹ کو دیکھ غلط فہمی کا شکار ہونے والے مجرموں کو جلد ہی پتہ چل جاتا ہے کہ وہ جس حسین چہرے پر فریفتہ ہوا ہے وہ ایک سخت مزاج پولیس افسر بھی ہے۔ ریاست ٹیکساس میں جن لوگوں کو ان سے واسطہ پڑا ہے وہ کہتے ہیں کہ شینن جب ڈیوٹی پر ہوتی ہیں تو وہ صرف ایک پولیس اہلکار ہوتی ہیں۔ ڈیوٹی کے دوران وہ ہر کسی کیلئے آفیسر شینن ہی ہوتی ہیں