Breaking News
Join This Site
معروف اسلامی اسکالر ذاکر نائیک نے بھارت چھوڑ دیا۔۔وجہ کیا بنی؟

معروف اسلامی اسکالر ذاکر نائیک نے بھارت چھوڑ دیا۔۔وجہ کیا بنی؟


سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی بروقت مداخلت، انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن کے ہاتھوں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو گرفتاری سے بچانے کیلئے شہریت دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک جو اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہیں اور انہوں نے بھارت جانے سے بھی انکار کر دیاہے کو سعودی عرب نے انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن کے ہاتھوں گرفتاری سے بچانے کیلئے شہریت دے دی ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف بھارت میں مودی سرکار کی آشیرباد سے ہندو انتہا پسندوں نے محاذ گرم کر رکھا ہے ۔ معروف اسلامک اسکالر اور بین المذاہب پر اتھارٹی
جانے والے ذاکر نائیک پر بھارت میں منی لانڈرنگ کا الزام لگا رکھا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ریستوران میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے کچھ مجرموں نے بھی ڈاکٹر ذاکر نائک سے متاثر ہونے کا بیان دیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی حکام ذاکر نائیک کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے تاکہ انہیں واپس بھارت لایا جا سکے تاہم سعودہ شاہ سلمان نے ذاتی طور پر اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے انہیں گرفتاری سے بچانے کیلئے سعودی شہریت دے دی جبکہ چند دن قبل ذاکر نائیک نے بھی میڈیا میں بے گناہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر بھارت نہ جانے کا بیان دیا تھا۔جبکہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ریستوران میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے کچھ مجرموں نے بھی ڈاکٹر ذاکر نائک سے متاثر ہونے کا بیان دیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی حکام ذاکر نائیک کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے تاکہ انہیں واپس بھارت لایا جا سکے تاہم سعودہ شاہ سلمان نے ذاتی طور پر اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے انہیں گرفتاری سے بچانے کیلئے سعودی شہریت دے دی جبکہ چند دن قبل ذاکر نائیک نے بھی میڈیا میں بے گناہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر بھارت نہ جانے کا بیان دیا تھا۔