Breaking News
Join This Site
ماں کے دن کے موقعہ پر طیب اردگان نے ایسا بیان دیدیا کہ عوام کے دل جیت لیے

ماں کے دن کے موقعہ پر طیب اردگان نے ایسا بیان دیدیا کہ عوام کے دل جیت لیے




انقرہ (آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان   نے کہاکہ  ملک کی ہر ماں کو  اپنی ماں کی طرح قابل احترام سمجھتا ہوں۔ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب  اردگان نے  بھی مدر ڈے کے موقع پراپنے پیغام میں اپنی ماں سے اداسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس ملک کی ہر ماں کو  اپنی ماں کی طرح قابل احترام سمجھتا ہوں۔وزیر اعظم بن علی یلدرم نے شہدا کی ماوں کے لئے جذبہ احسان مندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائیں صبر اور محبت کا دوسرا نام ہیں۔مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے
  
  پیغام میں کہا ہے کہ اس ملک و ملت کی نجات و قیام کے معمار غازی مصطفی کمال کی تربیت کرنے والی ماں زبیدہ خانم  اور شہدا و غازیوں کی ماوں سمیت سب ماوں کے لئے احترام و محبت کا اظہار ہمارے سب سے اہم فرائض میں سے ایک ہے۔ریپبلکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلچدار اولونے کہا ہے کہ ماوں کی بے ادبی سے بڑا عیب اور کوئی نہیں ہے۔