اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، فاٹا،مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مالاکنڈ ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چیند ایک مقامات پر تیزہوائوں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ٗسب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواکے علاقے مالم جبہ میں 13، چراٹ11، لوئیر دیر03،دیر،سیدوشریف02 ، اور اسلام آباد
Advertisement00:0000:00Ad دوپٹہ میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آبادمیں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب۔فاٹا،مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اوت گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
Emoticon