اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے کامیاب ہوں اور ان کی بہترین تربیت ہو اور وہ زندگی کی دوڑ میں سب سے آگے ہوں لیکن ہر کوئی اس میں کامیاب نہیں ہو پاتا بعض والدین ہمیشہ یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ اتنی محنت کے باوجود ان کے بچے بد تمیز ہیں،کہنا نہیں مانتے،پڑھائی میں دل نہیں لگاتے اور دیگر کاموں میں بھی پیچھے ہیں ۔جوان ہونے پر بھی یہی مسائل سننے کو ملتے ہیں کہ با اعتماد نہیں ہے اپنے ذاتی مسائل چھپاتا ہے اور اس طر ح کی دیگر کئی باتیں۔لیکن کیا آپ نے
سوچا ہے کہ بچے ایسے کیوں ہو جاتے ہیں؟دراصل آپ کا اپنا ہاتھ ہوتا ہے بچے کی شخصیت بنانے میں اس لیے والدین کو چاہیے وہ ان چند ضروری باتوں کا خیال رکھیں ۔ بچوں کو سب کے سامنے کبھی مت ڈانٹیں۔وعدہ کر کے اسے پورا کریں ۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر بلا وجہ ردِ عمل نہ دکھائیں ۔غلطیوں پر ڈانٹیں مت ۔ان کے شوق میں ان کا ساتھ دیں۔ان کے فیصلے خود مت لیں بلکہ ان کا ساتھ دیں اور اپنی رائے دیں۔ان کا موازنہ کبھی کسی اور سے نہ کریں۔اپنی چڑچڑاہٹ ان پر نہ نکالیں۔ان کے جذبات کو دبائیں مت۔ان کی صلاحیتوں کا بھر پور اعتراف کریں اور ان کو سراہیں۔
Emoticon