Breaking News
Join This Site
پنجاب،36اضلاع کے سکولوں کی رینکنگ جاری ،لاہور کی حیرت انگیز پوزیشن

پنجاب،36اضلاع کے سکولوں کی رینکنگ جاری ،لاہور کی حیرت انگیز پوزیشن



لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے سال 2017 کے پہلے کوارٹر پر سکولوں کی رینکنگ جاری کردی'36 اضلاع میں لاہور 32 ویں نمبر پر رہا' اوکاڑہ پہلی، جھنگ دوسری، پاکپتن تیسری، جہلم چوتھی اور قصور پانچویں پوزیشن پر رہا۔سی ایم روڈ میپ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2017 کے پہلے کوارٹر میں اوکاڑہ پہلی، جھنگ دوسری، پاکپتن تیسری، جہلم چوتھی اور قصور پانچویں پوزیشن پر رہا جبکہ 36 اضلاع میں لاہور 32 ویں نمبر پر رہا۔ یہ رپورٹ سکولوں کی خطرناک بلڈنگ، ڈی ای اوز اور اے ای اوز کا سکولوں پر کنٹرول اور اساتذہ وطلبا کی حاضری
   مدنظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ذرائع کے مطابق لاہور میں اساتذہ وطلبا کی حاضری 95 فیصد سے کم رہی ڈی ای اوز اور اے ای اوز نے تحصیل میں واقع سکولوں کے وزٹ پورے نہیں کیے جبکہ سکول انتظامیہ خطرناک عمارتوں کو مرمت کرانے میں کسی حد تک ناکام رہی۔