ممبئی (این این آئی) انڈین پریمیئر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن میں کنگز الیون پنجاب اور ممبئی انڈین کے درمیان گرائونڈ میں فتح کی جنگ جاری تھی تو پویلین میں کنگز الیون پنجاب ٹیم کی مالکن پریٹی زنٹا اور امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن مداحوں کو خوش کرنے کیلئے مقابلے بازی میں مصروف تھے۔ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں پریتی زنٹا نے اپنی ٹیم کی شرٹ پہنی ہوئی تھی جبکہ ابھیشک بچن نے ممبئی انڈینز کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے ان کی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔اس موقع پر دونوں اداکاروں نے اکٹھے تصاویر بھی بنوائی اوردونوں ہی ازراہ
ایک دوسرے سے لڑتے ہوئے بھی نظر آئے ،ایک تصویر میں پریتی زنٹا ساتھی اداکار کی گردن دبوچتے ہوئے بھی نظر آئی۔ایک اور تصویر میں پریتی ابھیشک بچن کے ساتھ بہت ہی خوشگوار موڈ میں سیلفی بناتے ہوئے بھی دیکھی گئی۔دونوں کے اس طریقے سے گرائونڈ میں آنے اور ایک ساتھ تصاویر بنانے کے انداز کو شائقین کرکٹ اور ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے اور ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
Emoticon