اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پانامہ کیس پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی، چھ اداروں کا ایک ایک نمائندہ شامل۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کےخصوصی بنچ نے پانامہ کیس پر جے آئی ٹی کے لیے ناموں کو حتمی شکل دیتے ہوئے چھ اداروں کے افسران کے نام فائنل کر دئیے ہیں۔ جبکہ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے کےاے ڈی جی واجد ضیا کوجوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی میں اسٹیٹ بنک کے عامر عزیز،ایس ای سی پی کے بلال رسول ،نیب کے ڈائریکٹر عرفان نعیم منگی،ایم آئی سے کامران اور آئی ایس آئی سے نعمان سعید شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی پانامہ کیس فیصلے کے مطابق 60 روز میں سپریم کورٹ میں اپنی حتمی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی ۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پانامہ کیس پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی، چھ اداروں کا ایک ایک نمائندہ شامل۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کےخصوصی بنچ نے پانامہ کیس پر جے آئی ٹی کے لیے ناموں کو حتمی شکل دیتے ہوئے چھ اداروں کے افسران کے نام فائنل کر دئیے ہیں۔ جبکہ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے کےاے ڈی جی واجد ضیا کوجوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
جے آئی ٹی میں اسٹیٹ بنک کے عامر عزیز،ایس ای سی پی کے بلال رسول ،نیب کے ڈائریکٹر عرفان نعیم منگی،ایم آئی سے بریگیڈئیر کامران اور آئی ایس آئی سے نعمان سعید شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی پانامہ کیس فیصلے کے مطابق 60 روز میں سپریم کورٹ میں اپنی حتمی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی ۔
Emoticon