دبئی(آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی،تازہ ترین رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں ہے،اظہر علی اور یاسر شاہ کی رینکنگ میں2درجے ،نوجوان فاسٹ باؤلرمحمد عباس42درجے ترقی پاکر61ویں نمبر پر آگئے۔یونس خان6 درجہ تنزلی کے بعد 14ویں پوزیشن پر چلے گئے۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرزرینکنگ جاری کردی۔اظہرعلی دو درجہ ترقی کے بعدآٹھویں پوزیشن پرپہنچ گئے۔ یاسرشاہ نے بھی رینکنگ میں اوپرکاسفرطے کرلیا۔بارباڈوس ٹیسٹ میں سنچری بنانے کا انعام اظہرعلی کو مل گیا۔وہ دسویں سے آٹھویں نمبر پرپہنچ گئے۔یونس خان کی چھ درجہ تنزلی کے بعد چودہویں پوزیشن ہے۔مصباح ٹاپ ٹوئنٹی
(خبر جا ری ہے)
بازوں میں اب بھی شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں نو شکاریاسرکیلیے خوشخبری بنے۔یاسرشاہ کی بھی ترقی ہوئی ہے اوروہ دودرجے ترقی کے بعد تیرہویں نمبرپر ہیں۔ نوجوان بالرمحمدعباس نے بھی لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ وہ بیالیس درجے ترقی کے بعداکسٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔بلے بازوں کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر اسٹیون اسمتھ ،دوسرے پر کین ولیم سن اور تیسرے پر جو روٹ موجودہیں۔بالنگ میں رویندرجڈیجا کی پہلی،روی ایشون کی دوسری اور رنگنا ہیراتھ کی تیسری پوزیشن برقرارہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 106 رنز سے شکست دیدی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاکستان کو 188 رنز کا ہدف ملا لیکن پاکستان کی بیٹنگ لائن آسان سے ہدف کی تعاقب میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 106رنز سے شکست کھا گئی ۔پاکستان کی جانب سے کائی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ ہو سکا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گبرئیل نے 13 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کپتان جیسن ہولڈر نے 3 جبکہ جوسیپ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.ت پاکستان کی ٹیم جب بیٹنگ کیلئے میدان میں آئی تو اسے جیت کیلئے 188 رنز چاہیے تھے۔لیکن پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ ہو سکا اور گاہے بگاہے پویلین واپس جاتے رہے۔پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے۔سرفراز احمد 23 ، محمد عامر 20 ، احمد شہزاد 14 اور اظہر علی 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی اننگز 80رنز تک محدود رہی جس میں 8 رنز ایکسٹرا کے تھے۔دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 268 رنز پر پولین لوٹ گئی ۔ یاسر شاہ نےشاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 94 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔یہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کسی بھی پاکستانی اسپنر کی بہترین بولنگ کارکردگی ہے. پاکستان کی جانب سے عباس نے 2 اور محمد عامر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دوسری اننگز میں ہوپ 90اور کریگ بریتھ ویٹ 43رنز بناکر نمایاں رہے.3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔
دبئی(آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی،تازہ ترین رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں ہے،اظہر علی اور یاسر شاہ کی رینکنگ میں2درجے ،نوجوان فاسٹ باؤلرمحمد عباس42درجے ترقی پاکر61ویں نمبر پر آگئے۔یونس خان6 درجہ تنزلی کے بعد 14ویں پوزیشن پر چلے گئے۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرزرینکنگ جاری کردی۔اظہرعلی دو درجہ ترقی کے بعدآٹھویں پوزیشن پرپہنچ گئے۔
یاسرشاہ نے بھی رینکنگ میں اوپرکاسفرطے کرلیا۔بارباڈوس ٹیسٹ میں سنچری بنانے کا انعام اظہرعلی کو مل گیا۔وہ دسویں سے آٹھویں نمبر پرپہنچ گئے۔یونس خان کی چھ درجہ تنزلی کے بعد چودہویں پوزیشن ہے۔مصباح ٹاپ ٹوئنٹی بلے بازوں میں اب بھی شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں نو شکاریاسرکیلیے خوشخبری بنے۔یاسرشاہ کی بھی ترقی ہوئی ہے اوروہ دودرجے ترقی کے بعد تیرہویں نمبرپر ہیں۔ نوجوان بالرمحمدعباس نے بھی لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ وہ بیالیس درجے ترقی کے بعداکسٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔بلے بازوں کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر اسٹیون اسمتھ ،دوسرے پر کین ولیم سن اور تیسرے پر جو روٹ موجودہیں۔بالنگ میں رویندرجڈیجا کی پہلی،روی ایشون کی دوسری اور رنگنا ہیراتھ کی تیسری پوزیشن برقرارہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 106 رنز سے شکست دیدی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاکستان کو 188 رنز کا ہدف ملا لیکن پاکستان کی بیٹنگ لائن آسان سے ہدف کی تعاقب میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 106رنز سے شکست کھا گئی ۔پاکستان کی جانب سے کائی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ ہو سکا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گبرئیل نے 13 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کپتان جیسن ہولڈر نے 3 جبکہ جوسیپ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.
ت پاکستان کی ٹیم جب بیٹنگ کیلئے میدان میں آئی تو اسے جیت کیلئے 188 رنز چاہیے تھے۔لیکن پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ ہو سکا اور گاہے بگاہے پویلین واپس جاتے رہے۔پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے۔سرفراز احمد 23 ، محمد عامر 20 ، احمد شہزاد 14 اور اظہر علی 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی اننگز 80رنز تک محدود رہی جس میں 8 رنز ایکسٹرا کے تھے۔دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 268 رنز پر پولین لوٹ گئی ۔ یاسر شاہ نےشاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 94 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔یہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کسی بھی پاکستانی اسپنر کی بہترین بولنگ کارکردگی ہے. پاکستان کی جانب سے عباس نے 2 اور محمد عامر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دوسری اننگز میں ہوپ 90اور کریگ بریتھ ویٹ 43رنز بناکر نمایاں رہے.3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔
موضوعات:آئی سی سی
Emoticon