Breaking News
Error Loading Feed!
Join This Site
سیاست میں باقاعدہ انٹری،کس جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گی؟،ریحام خان نے سرپرائز دیدیا

سیاست میں باقاعدہ انٹری،کس جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گی؟،ریحام خان نے سرپرائز دیدیا

ہری پور(آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ہری پور اور مانسہرہ سے الیکشن میں حصہ لے سکتی ہوں سخت عوامی دباؤ کا شکار ہوں عوام کی محبت مجھے الیکشن میں حصہ لینے پر مجبور کر رہی ہے مگر ابھی اتک حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، اگر الیکشن میں حصہ لیا تو کسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑوں گی بلکہ آزاد حثیت سے الیکشن میں مقابلہ کروں گی ہزارہ میرا پنا علاقہ ہے ہری پور پنیاں میری ننیال کا علاقہ میں میری والدہ اور نانی اس علاقہ سے ہیں اسسے یہاں کی عوام مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ان کے خلوص اور محبت ہی کی وجہ سے آج بھی اس علاقوں کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، اگر اس حلقہ سے الیکشن جیت لیا تو تھانہ کلچر اور کلا شنکوف کلچر کے خاتمے کو بھی یقینی بناؤں گی عوام جس طرح سے عزت اور حوصلہ افرائی کر رہے ہیں مستقبل میں ان علاقوں میں کسی بھی حلقہ کا انتخاب کر سکتی ہوں۔ ریحام خان نے ہفتہ کو ہری پور کے علاقہ پنیاں کے دورہ ہری پور اپنی پنیاں کے مقام پر گندم کٹائی کا افتتاح کے بعد شہریوں سے گفتگو ک رہیں تھیں۔انہوں نے شہریوں کے ساتھ مل کر گندم کٹائی میں حصہ بھی لیا اور تھریشر چلا کر وہاں پر موجود زمینداروں کو حیران بھی کیا اس موقع پرانھوں نے کہا کہ والدہ کے آبائی علاقہ میں آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہےعورت کو باہمت ہونا گا ہمارے معاشرے کی عورتوں کو مردوں کے مدمقابل کام کرنا ہو گا عورت کو اب غلام بنا کر نہیں رکھنا چائیے جو قومیں عورت کی عزت کرنا جانتی ہیں وہ کھبی زہنی غلامی کا شکار نہیں ہوتی ہیں ہزارہ کے علاقوں میں عورتوں کو پہلے سے ہی بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ووٹ عوام کی طاقت ہے اس کو صحیح استعمال کرنا چائیے ووٹ دینے سے پہلے ووٹ دینے والے کے بارے میں سب کچھ جاننا آپ کا حق ہے اپنے قیمتی ووٹ کو ضائع نہ ہونے دیں مستقبل میں اس ووٹ کی طاقت سے ہی آپ اپنا اور اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں مانسہر ہ کی عوام نے بھی بہت محبت دی ہے اصرار کیا جا رہا ہے کہ میں وہاں سے الیکشن میں حصہ ہوں اسی طرح ہری پور کے حلقہ پی کے اکیاون کی عوام میرے ساتھ ہیں ان کا خلوص دیکھ کر اس حلقہ سے بھی الیکشن میں حصہ لے سکتی ہوں ۔
ہری پور(آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ہری پور اور مانسہرہ سے الیکشن میں حصہ لے سکتی ہوں سخت عوامی دباؤ کا شکار ہوں عوام کی محبت مجھے الیکشن میں حصہ لینے پر مجبور کر رہی ہے مگر ابھی اتک حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، اگر الیکشن میں

حصہ لیا تو کسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑوں گی بلکہ آزاد حثیت سے الیکشن میں مقابلہ کروں گی ہزارہ میرا پنا علاقہ ہے ہری پور پنیاں میری ننیال کا علاقہ میں میری والدہ اور نانی اس علاقہ سے ہیں اس وجہ سے یہاں کی عوام مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ان کے خلوص اور محبت ہی کی وجہ سے آج بھی اس علاقوں کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، اگر اس حلقہ سے الیکشن جیت لیا تو تھانہ کلچر اور کلا شنکوف کلچر کے خاتمے کو بھی یقینی بناؤں گی عوام جس طرح سے عزت اور حوصلہ افرائی کر رہے ہیں مستقبل میں ان علاقوں میں کسی بھی حلقہ کا انتخاب کر سکتی ہوں۔ ریحام خان نے ہفتہ کو ہری پور کے علاقہ پنیاں کے دورہ ہری پور اپنی پنیاں کے مقام پر گندم کٹائی کا افتتاح کے بعد شہریوں سے گفتگو ک رہیں تھیں۔انہوں نے شہریوں کے ساتھ مل کر گندم کٹائی میں حصہ بھی لیا اور تھریشر چلا کر وہاں پر موجود زمینداروں کو حیران بھی کیا اس موقع پرانھوں نے کہا کہ والدہ کے آبائی علاقہ میں آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے

عورت کو باہمت ہونا گا ہمارے معاشرے کی عورتوں کو مردوں کے مدمقابل کام کرنا ہو گا عورت کو اب غلام بنا کر نہیں رکھنا چائیے جو قومیں عورت کی عزت کرنا جانتی ہیں وہ کھبی زہنی غلامی کا شکار نہیں ہوتی ہیں ہزارہ کے علاقوں میں عورتوں کو پہلے سے ہی بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ووٹ عوام کی طاقت ہے اس کو صحیح استعمال کرنا چائیے ووٹ دینے سے پہلے ووٹ دینے والے کے بارے میں سب کچھ جاننا آپ کا حق ہے اپنے قیمتی ووٹ کو ضائع نہ ہونے دیں مستقبل میں اس ووٹ کی طاقت سے ہی آپ اپنا اور اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں مانسہر ہ کی عوام نے بھی بہت محبت دی ہے اصرار کیا جا رہا ہے کہ میں وہاں سے الیکشن میں حصہ ہوں اسی طرح ہری پور کے حلقہ پی کے اکیاون کی عوام میرے ساتھ ہیں ان کا خلوص دیکھ کر اس حلقہ سے بھی الیکشن میں حصہ لے سکتی ہوں ۔


Related Post: