اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انـصاف کے خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی کا آبائی انتخابی حلقےپہنچنے پر پتھروں سے استقبال، مشتعل مظاہرین کی جانب سے پتھرائو سے زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ حکومت کے صوبائی وزیر قلندر خان لودھی کا تین سال بعد آبائی انتخابی حلقے پہنچنے پر مشتعل مظاہرین نے پتھروں سے استقبال کیا ہے۔ مشتعل مـظاہرین کی جانب سے صوبائی وزیر کی گاڑی پر پتھرائو سے گاڑی میں موجود قلندر خان لودھی زخمی ہو گئے ۔ قلندر لودھی اپنے آبائی حلقے پنڈ کرگو خان سے گزررہے تھے کہ مشتعل مظاہرین ان کی گاڑی کو روک کر ان پر پتھرائو شروع کر دیا۔ مظاہرین نے صوبائی وزیر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر قلندر خان لودھی ساڑھے تین سال بعد حلقے میں اب کیا کرنے آئے ہیں۔؟
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انـصاف کے خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی کا آبائی انتخابی حلقےپہنچنے پر پتھروں سے استقبال، مشتعل مظاہرین کی جانب سے پتھرائو سے زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ حکومت کے صوبائی وزیر قلندر خان لودھی کا تین سال بعد آبائی انتخابی حلقے پہنچنے پر مشتعل مظاہرین نے پتھروں سے استقبال کیا ہے۔ مشتعل مـظاہرین کی
جانب سے صوبائی وزیر کی گاڑی پر پتھرائو سے گاڑی میں موجود قلندر خان لودھی زخمی ہو گئے ۔ قلندر لودھی اپنے آبائی حلقے پنڈ کرگو خان سے گزررہے تھے کہ مشتعل مظاہرین نے ان کی گاڑی کو روک کر ان پر پتھرائو شروع کر دیا۔ مظاہرین نے صوبائی وزیر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر قلندر خان لودھی ساڑھے تین سال بعد حلقے میں اب کیا کرنے آئے ہیں۔؟
Emoticon