Breaking News
Join This Site
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اچانک بھارتی فورسز کے سر پر جا پہنچے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اچانک بھارتی فورسز کے سر پر جا پہنچے



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیاں، آرمی چیف جوانوں کا حوصلہ بڑھانے نکیال سیکٹر پہنچ گئے۔ ایل او سی کی صورتحال بارے جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایل او سی پر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے نکیال سیکٹر پہنچ گئے جہاں انہیں ایل او سی کی تازہ صورتحال بارے پاک فوج کے کمانڈر نے بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دینے اور جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا ۔ نکیال سیکٹر کے دورے کے موقع پر آرمی

 جنرل قمر جاوید باجوہ لیفٹیننٹ خاور شہید کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے شہید کے والدین اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور لیفٹیننٹ خاور شہید کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔