Breaking News
Join This Site
ملتان میں المناک سانحہ، 3بچوں سمیت 4جاں بحق ، 9بچے شدید زخمی، ہسپتال منتقل

ملتان میں المناک سانحہ، 3بچوں سمیت 4جاں بحق ، 9بچے شدید زخمی، ہسپتال منتقل

ملتان(آئی این پی)ملتان میں آئل ٹینکر نے اسکول وین کو کچل دیا ، حادثے میں 3بچوں سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 9بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ملتان میں پل چھٹہ کے قریب آئل ٹینکر نے اسکول وین کو کچل دیا ۔ وین بچوں کو سکول سے چھٹی کے بعد گھر لے جا رہی تھی ۔ حادثے میں 3بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 9بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال میں داخل کردیا گیا ۔ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ حادثے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔